Urdu story

Urdu story
0

 



میت پرآہ و بکا

حضرت ابی موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے رسول کریم ﷺ نے مصیبت کے وقت چلانے والی، بال مونڈھنے والی اور گریبان پھاڑنے والی عورتوں سے ناراضگی ظاہر کی ہے۔

(مسلم ، کتاب الایمان )

حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے رسول کریم ﷺ نے فرمایا: آج رات میرے گھر ایک لڑکا پیدا ہوا جس کا نام میں نے اپنے باپ ابراہیمؑ کے نام پر رکھا پھر آپؐ نے اپنے صاحبزادہ کو لوہار کی بیوی ام سیف کو (دودھ پلانے کے لئے) دے دیا تھا۔ ایک دن آپؐ اس کے پاس گئے آپؐ نے بچہ منگوایا اور اسکو اپنے ساتھ چمٹا لیا اور جو اللہ تعالیٰ نے چاہا وہ فرمایا جب یہی بچہ رسول اکرمؐ کے پاس جان دے رہا تھا (یعنی اس کے انتقال کے وقت) تو رسول اکرمؐ کی آنکھوں میں آنسو بہنے لگے آپ ﷺ نے فرمایا آنکھیں رو رہی ہیں اور دل غمگین ہے اور ہم وہی بات کہتے ہیں جس سے ہمارا رب راضی ہے۔ اللہ کی قسم اے ابراہیم ہم تمہاری وجہ سے غمزدہ ہیں۔ 

(مسلم ، کتاب الفضائل )

حضرت ام عطیہ رضی اللہ عنہ بیان کرتی ہے کہ رسول کریم ﷺ نے ہمیں بین ڈالنے سے منع فرمایا ہے۔

(سنن ابی داوُد، جلد دوم کتاب الجنائز :3127)

ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے بین ڈالنے والی اور سننے والی پر لعنت فرمائی ہے۔

(سنن ابی داوُد ،جلد دوم کتاب الجنائز :3128)

حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ عثمان بن مظعون رضی اللہ عنہ فوت ہوگئے تو میں نے رسول اللہ ﷺ کو انہیں بوسہ دیتے ہوئے دیکھا حتی کہ میں نے آنسو بہتے ہوئے دیکھا۔

(سنن ابی داوُد، جلد دوم کتاب الجنائز :3163)

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی کریمﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپؐ نے فرمایا میت کے ساتھ آواز (نوحہ وغیرہ) کرنے والے لے جاؤ نہ آگ (مشعل وغیرہ)۔

(سنن ابی داوُد، جلد دوم کتاب الجنائز :3171)

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: لوگوں میں دو باتیں کفر کی ہیں۔نسب میں طعن کرنا اور مُردوں پر نوحہ کرنا۔

(مسلم)

Tags

Post a Comment

0Comments
Post a Comment (0)
To Top