گیارہ ماہ کے دوران عمران خان سے جیل میں 1635 افراد کی ملاقاتیں

Urdu story
0



 گیارہ ماہ کے دوران عمران خان سے جیل میں 1635 افراد کی ملاقاتیں

پنجاب

مظفرآباد (اردو سٹوری ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی قید کے دوران ملاقاتوں کی تفصیلات سامنے آگئیں، عمران خان نے ستمبر 2023ء سے جولائی 2024ء تک کل 1635 افراد سے ملاقاتیں کیں .

اڈیالہ جیل سے جاری اعداد و شمار کے مطابق بانی پی ٹی آئی سے کمرہ ملاقات میں 454 ملاقاتیں ہوئیں، ملاقاتوں میں 88 وکلاء، 223 سیاسی دوست، 119 فیملی اور 14 اسپیشل ڈاکٹر شامل ہیں .

جیل ذرائع کے مطابق اڈیالہ میں قائم عدالت میں بانی پی ٹی آئی سے 1181 ملاقاتیں ہوئیں جن میں وکلاء سے 591، فیملی سے 273 اور 317 میڈیا نمائندوں سے ملاقاتیں ہوئیں .

جیل ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی واٹس ایپ کے ذریعے بیٹوں سے 13 کالز کرائی گئیں .

1635 افرادعمران خانگیارہ ماہملاقاتیں

Tags

Post a Comment

0Comments
Post a Comment (0)
To Top